آسٹریلیا اور انڈیاکے درمیان ہونے والے پہلےکرکٹ ٹیسٹ میں آنجہانی ٹیسٹ کرکٹر فل ہیوزکو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔آسٹریلوی کرکٹر فل ہیوز جو فرسٹ کلاس میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے چل بسے تھے آسٹریلیا اور انڈیاکے درمیان پہلے ٹیسٹ میں انہیں زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا،ایڈیلیڈ اوول میں 9 دسمبر
سے ہونے والے میچ میں آسٹریلوی ٹیم ہیوز کے ٹیسٹ کیپ نمبر 408 والی شرٹس پہنیں گے،تمام کھلاڑی اورمینجمنٹ کے ارکان بازو پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے،دونوں ٹیموں کے کھلاڑی گرائونڈ میں پینٹ کیا ہوا نمبر 408 پر کھڑے ہو گے،جبکہ اسٹیڈیم میں موجود تماشائی اور تمام کھلاڑی فل ہیوز کی آخری ناقابل شکست اننگز 63 رنز کی مناسبت سے 63سیکنڈز کی خاموشی اختیار کریں گے۔